پاکستانتازہ ترین

حکومت ملک کے تمام مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دو ہزار تیرہ سے پہلے ملک کو سنگین چیلنجز درپیش تھے، موجودہ حکومت اُن تمام مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اسحاق ڈار نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی عدم استحقام لوڈشیڈنگ اور سکیورٹی کے سنگین مسائل کا سامنا تھا۔ زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں کی کارگردگی خراب تھی، اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی میں بہت اضافہ اور زرمبادلہ کے زخائر کم تھے۔ مالی ڈاسپلن اور استحکام کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی تنظیم نو اور اصلاحات کی گئی ہیں۔ ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور سبسڈی میں کمی کے اقدامات کئے ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ توانائی کی قلت اور مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات کئے ہیں۔ ترقی کے لئے توانائی اور سکیورٹی صورتحال میں بہتری اہم ہوگی۔ عالمی معیشت میں کساد بازاری سے پاکستان سمیت ترقی پزیر ممالک کے لئے خطرات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker