پاکستانتازہ ترین

جھوٹے الزامات لگانےپرکورٹ عمران خان کےخلاف کارروائی کی جاے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے پر عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا عمران خان کے خلاف عدالتی کاروائی کا مطالبہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے وکیل شاہد حامد ایڈووکیٹ کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان کی جانب سے جھوٹے الزامات عائد کیے جانے پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان میرے خلاف جھوٹے الزامات کو بار بار دھرا رہے ہیں، ملک کی اعلیٰ عدلیہ میرے خلاف اعترافی بیان کے تمام الزامات کو مسترد کر چکی ہے۔ درخواست میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان بھی جانتے ہیں کہ میرے خلاف الزامات جھوٹے ہیں، لاہور ہائی کورٹ ایف آئی اے کی رپورٹ کو 1997 میں مسترد کر چکی ہے، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 2013 اور 2014 میں بھی ہائی کورٹس ان الزامات کو دوبارہ مسترد کر چکی ہیں، عدالت بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر عمران خان کے خلاف عدالتی کارروائی عمل میں لائے۔

یہ بھی پڑھیں  جنگل کا قانون ہے نہ بادشاہت کہ جس کا جو جی چاہے کرے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker