پاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف نے سینیٹراسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کا عندیہ دیا

ishaq darسرگودھا(نامہ نگار) آئی ایم ایف نے نگران وزیراعظم کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کو بنائے جانے کا عندیہ دیا ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے پارٹی کی اعلی قیادت سے اسحاق ڈار کو ممکنہ طور پر نگران وزیراعظم بنائے جانے پر اپنے تحفظات پیش کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں نگران سیٹ اپ کیلئے آئی ایم کی طرف سے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کیا گیاہے۔ جس کے بعد چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف اور دیگراعلی قیادت سے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے موجودہ حکومت کے پانچ سالہ دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کو ناکوں چنے چبوائے رکھے۔ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت پر گورنر رائج قائم کرنے کے خلاف بھی چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں دو گھنٹے کی دھواں دار تقریر کی تھی جس سے پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادی ہل کر رہ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں نے پارٹی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور جب حلوہ کھانے کی باری آئی تو دلیہ کھانے والوں کو نگران وزیراعظم بنایا جارہا ہے۔ یاد رہے پاکستان میں نگران سیٹ اپ میں آئی ایم ایف کی مشاورت کے بعد بھی نگران وزیراعظم لگایاجاتا ہے اس سے قبل معین قریشی، معراج خالد، بلغ شیر مزاری اورمصطفی جتوئی کو بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر نگران وزیراعظم لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر خزانہ کو نیب ریفرنسز میں بری کرنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker