تازہ ترینعلاقائی

جرائم کے خلاف جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہوگی،گورنر سندھ

کراچی(مانیٹرنگ سیل) گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صوبے بھر میں جرائم کے خلاف جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئےکہا ہے کہ کراچی میں شروع کئے جانیوالے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز اور سرویلنس نظام کو مستحکم کرنے کے ساتھ اسے صوبے بھر میں وسعت دی جائے گی۔وہ گورنر ہاؤس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے سلسلے میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے متعلقہ حکام پر واضح کیا کہ اس جدید نظام کے ذریعے نشاندہی ہوجانے والے جرائم اور مجرموں پر فوری گرفت کو بھی یقینی بنانا ہوگا ، کراچی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو مستحکم کرنے کے لئے کمشنرکراچی کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔گورنر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی کے لئے اختیار کردہ اس جدید نظام کے ذریعےتجاوزات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو بھی روکا جا سکے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  سبی میڈیا اور محکمہ محتسب کا چولی دامن کا ساتھ ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker