شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید آئی ایس آئی کے نئے سربراہ مقرر

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید آئی ایس آئی کے نئے سربراہ مقرر

راولپنڈی(پاک نیوز) آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آئی ایس آئی کا نیا ڈی جی مقرر کر دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کمانڈر گوجرانوالہ ہوں گے۔پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کی اہم تقرریاں اور تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا بطور کور کمانڈر گوجرانوالہ تقرر کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل بنا دیئے گئے ہیںلیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کوارٹرز ماسٹر جنرل اور لیفٹیننٹ جزل معظم اعجاز جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نےلیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کی منظوری دے دی