پاکستانتازہ ترین

آئی ایس آئی کےاندرکوئی سیاسی ونگ نہیں ہوناچاہیئے:گیلانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کا کوئی سیاسی ونگ نہیں ہونا چاہیئے،حسین حقانی کو حکومت نے فرار نہیں کروایا، سابق سفیر کا نام ای سی ایل میں شامل تھا،عدالت نے نکلوایا۔ اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ بھارت کامیاب رہا۔ اچھے تعلقات پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ امریکا میں تعینات سابق سفیر حسین حقانی کو ہم نے فرار کروایا۔ ان کا نام ای سی ایل میں شامل تھا، عدالت نے نکلوایا۔ وزیر اعظم نے واضع کیا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا کوئی سیاسی ونگ نہیں ہونا چاہیئے۔ حافظ سعید سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے گیلانی کا کہنا تھا کہ جماعتہ الدعوہ کے امیر حافظ سعید کے معالے پر پاک بھارت سیکرٹری خارجہ بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ سب کو ساتھ لے کر چل رہا ہوں اور چلنا بھی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کل ہونے والی انرجی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں جس کے بعد ماحول ٹھیک ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  عیدالفطر مسلمان کیلئے خوشی اور تشکر کا دن ہے، وزیر اعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker