پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:آسٹریلیا کے سفارتخانے میں مشکوک بیگ کے ذریعے بم کی افواہ

اسلام آباد﴿بیوروچیف﴾آسٹریلیا کے سفارتخانے کو ایک مشکوک بیگ موصول ہونے اور اس میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر سفارتخانے کے اہلکاروں میں سراسیمگی پھیل گئی جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں،تاہم بعد ازاں یہ اطلاع غلط ثابت ہوئی،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پانچ بجے کے وقت اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع آسٹریلین ہائی کمیشن کو ایک مشکوک بیگ موصول ہونے اور اس میں بم کی اطلاع دی گئی،جس سے سفارتخانے کے اہلکاروں میں خوف وہراس پھیل گیا اور سفارتخانے کی عمارت کو فوری طور پر خالی کرالیاگیا،سیکورٹی اہلکاروں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر عمارت کی تلاشی لی اور مشکوک بیگ کو ڈھونڈ نکالا تاہم اس میں بم کی اطلاع جھوٹ ثابت ہوئی، بعد ازاں سیکورٹی اداروں نے سفارتخانے کے احاطے کو کلیئر قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت پاکستانی قیدیوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائے،پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker