پاکستانتازہ ترین

فلپائن کے نامور انجینئر نے اسلام کی حقانیت سے متا ثر ہو کر اسلام قبول کر لیا

کامونکے (نامہ نگار) فلپائن کے نامور انجینئر نے اسلام کی حقانیت سے متا ثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ، سٹی ہاوسنگ سکیم کی مسجد خد تیجہ میں فلپائن کے بین الاقومی انجینئر جو ئمیری نے چیئر مین تحریک کا ر خیر معروف اسلامی مفکر سکالر ڈاکٹر پر و فیسر عبد الماجد حمید المشر قی سے کلمہ طیبہ پڑ کر مشرف با سلام ہو گئے ،نو مسلم انجینئر جو ئمیری کا اسلامی نام عبد الر شید رکھا گیااس مو قع پر لوگو ں کی بڑی تعدادبھی مو جو د تھی جنہو ں نے نعرہ تکبیر بلند کیا ، نو مسلم عبد الرشید نے حاضرین سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اسلام میں دنیا کے تمام مسائل ہے ہمیں اسلامی تعلیمات سے راہنمائی حاصل کر نا چائیے کیو نکہ دنیا و آخر ت کی کامیا بیو ں کیلئے ہمارے لیے کا میابی کے راستے تعین کر تا ہے ، اس مو قع پر ڈاکٹر پر و فیسر عبد الماجد حمید المشر قی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اسلام دنیا بھر میں تیزی پھیلتا ہو ا مذہب ہے اور ہم اگر اپنے کر دار اور عمل کی اصلاح کر لیں اور تشدد کے بجا ئے روا داری کو اپنا لیں تو اسلام کی تبلیغ بہتر انداز میں کی جا سکتی ہے مسلمانوں خصوصاً علما ئے اکر ام کو معشل راہ بننا ہو گا ، کیو نکہ اسلام جس قدر محبت رواداری اور بھا ئی چا رے کا درس دیتا ہے ، ذرایع کے مطابق نو مسلم انجینئر عبد الر شید کا شمار دنیا بھر میں ٹاپ ٹن انجینئر میں کیا جا تا ہے جو آج کل سیالکو ٹ کے قریب اپنے پر و فیشنل فرائض سر انجام دے رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button