پاکستانتازہ ترین

اسلام دشمنی، غلام بلور کےبرطانیہ داخلے پر پابندی عائد

لندن(ڈیسک رپورٹر) برطانوی حکام نے اسلام مخالف فلم کےپروڈیوسر کےسرکی قیمت مقرر کرنے والے پاکستان کے وزیر ریلوے غلام احمد بلور کےبرطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کےمطابق غلام احمد بلور کو ناپسندیدہ شخص قراردیتے ہوئے ان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
حکام کےمطابق غلا م بلور کی برطانیہ میں موجود گی نسلی مفاد میں نہیںجب کہ پابندی کے حوالے سے غلام بلور کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ نے اسلام مخالف فلم بنانے والے پروڈیوسر کی قیمت مقرر کرتے ہوئے قاتل کو 1لاکھ ڈالردینے کا اعلان کیا تھا ۔ واضح رہے کہ دنیابھر میں پرتشدد مظاہروں کا سبب بننے والی اسلام مخالف فلم کے پروڈیوسر پربھی برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آقائے دوجہاں مرحبا مرحبا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker