پاکستان

وزیراعظم گیلانی نےلیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقررکردیا

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ وہ 19 مارچ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق، ظہیر الاسلام انیس مارچ کو ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالیں گے۔ ظہیر الاسلام کا تعلق پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ سے ہے انہوں نے 55 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے پاس آؤٹ کیا تھا۔ ظہیر الاسلام میجر جنرل کے طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اور کمانڈر مری ڈویژن فائز رہ چکے ہیں۔ لیفٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملنے پر انہیں اکتوبر 2010 میں کور کمانڈر کراچی مقرر کیا گیا تھا۔ ڈی جی رینجرز سندھ لیفٹیننٹ جنرل اعجاز چودھری کو ظہیر الاسلام کی جگہ کور کمانڈر کراچی مقرر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ میجر جنرل رضوان اختر کو ڈی جی رینجرز سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس آئی کے موجوہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کو انتیس ستمبر 2008 کو لیفٹیننٹ جنرل ندیم تاج کی جگہ آئی ایس آئی کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا اور مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر انہیں دو مرتبہ توسیع دی گئی جس کی مدت اس سال اٹھارہ مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ انہیں ایک مرتبہ پھر توسیع دینے کی افواہیں گرم تھیں اور حزبِ اختلاف کی جانب سے اس امکان پر تحفظات ظاہر کئے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker