پاکستان

اسلام آباد: مہران بنک سکینڈل،ہمارے دل ودماغ میں بھی پیسے لینے کا خیال نہیں آیا، اس لئے آج ہم سرخرو ہوئے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین

سلام آباد﴿پریس ریلیز﴾: پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے مہران بنک سکینڈل کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ﴿ر﴾ اسلم بیگ نے پرتکلف چائے پر مجھے اور چوہدری پرویز الٰہی کو مدعو کیا اور کہا کہ الیکشن میں ہم ایسے لوگوں کی سپورٹ کریں گے جو ہماری پالیسیوں کی حمایت کریں گے۔ لہذا اکائونٹ دیں تا کہ آپ کو رقم منتقل کی جا سکے ۔ ہمارے دل ودماغ میں بھی پیسے لینے کا خیال نہیں آیا، اس لئے آج ہم سرخرو ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ویڈیو جرنلسٹ ایسویس ایشن اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید ، سیکرٹری فنانس چوہدری امتیاز احمد رانجھا ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک ، سینئر نائب صدور سید فقیر حسین بخاری ، انتخاب خان چمکنی ،مرکزی نائب صدر اجمل وزیر، یوتھ ونگ کے صدر ڈاکٹر شکیل روشن اور دیگر مسلم لیگی راہنما بھی موجود تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے واضح کیا کہ ہم نے اسلم بیگ کو ان کی پیشکش شکریہ کہہ کر ٹھکرا دی تھی کہ ہم تو خود لوگوں کی مدد کرتے ہیں ،جب انہوںنے اصرار کیا تو ہم نے کہا کہ ہم نے انہیں مشورہ کر کے جواب دینے کا کہہ کر ٹال دیا۔ انہوںنے کہا کہ خط لکھنے کے معاملے پر کچھ نہیں کہہ سکتے وہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے آئندہ بھی بھر پور تعاون کریں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مسلم لیگ وفاق کی علامت ہے اور پسے ہوئے طبقات کی ترجمانی کرتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بطور صحافی اپنی برادری کے مسائل سے آگا ہ ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ کیمرہ تو انشورڈ ہوتا ہے مگر کیمرے کے پیچھے صحافی کی انشورنش نہیں ہوتی ۔ مسلم لیگ سینٹ اور اسمبلی میں صحافیوں کی انشورنس کا بل لائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ صحافت سے وابستہ افراد کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن بھی ملنی چاہیئے ۔ اس سلسلے میں ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ حقائق کو منظر عام پر آنا چاہیئے اور تاریخ کو کبھی جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ تقریب میں ایسویس ایشن کے نومنتخب صدر سلیمان قاضی ،نائب صدر ندیم شیخ، جنرل سیکرٹری سردار فیصل ،سعدیہ سحر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  عزیر بلوچ کا 197 قتل کی وارداتوں کا اعتراف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker