پاکستان

اسلام آباد: پاکستان آنے کیلئے منصور اعجاز کی نئی شرط

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹر)  میمو گیٹ کے مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی تاجر منصور اعجاز نے پاکستان آنے کےلئے نئی شرط رکھی ہے۔ منصور اعجاز نے کہا ہےکہ ایک فلائٹ سے پاکستان آؤں گا اور گواہی کے بعد دوسری سے واپسی چلا جاؤں گا۔ منصور اعجاز نے یہ شرط چیف جسٹس آف پاکستان کو ای میل پیغام کے ذریعے ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں پاکستان آیا تو خدشہ ہے کہ ایک سال تک پاکستان میں ہی پھنس جاؤں گا، جس کی وجہ سے میرا خاندان اور کاروبار متاثر ہوسکتا ہے۔ ای میل میں انہوں نے کہاکہ اگر چیف جسٹس آف پاکستان یقین دہانی کروائیں تو میں پاکستان آنے کے لئے تیار ہوں۔ منصور اعجاز نے دعویٰ کیا ہے کہ رحمن ملک بلواسطہ اور بلاواسطہ انہیں  دمھکیاں  دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ اگر کمیشن بیرون ملک گواہی لیتا ہے تو حقانی کا بھی بیرون ملک ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کا ڈرون حملوں پر امریکا سے شدید احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker