پاکستان

اسلام آباد:ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 114ملین ہو گئی،پی ٹی اے

اسلام آباد(بیوروچیف) ملک میں موبائل فونز کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2012ء کے دوران 1.73ملین نئی سمیں فروخت کی گئیں اور موبائل فونز صارفین کی تعداد 114ملین تک پہنچ چکی ہے ۔ جو ملکی آبادی کا 66.5فیصد بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق موبائل فونز سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں اپنے نیٹ ورک میں اضافہ کیلئے دیہی علاقوں پر مشتمل مارکٹیوں کو فوقیت دے رہی ہیں اور مختلف کمپنیوں کی طرف سے سستے پیکیجز سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے ملک میں ڈبل سم کے استعمال میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو موبائل صارفین میں اضافہ کا بنیادی سبب ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 20 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker