پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لئے نامزد کردیا گیا

اسلام اباد(بیوروچیف)  الیکشن کمیشن آف پاکستان کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لئے نامزد کردیا گیا، دنیا کی سب سے بڑی ایس ایم ایس سروس شروع کرنے پر نامزد کیا گیا۔ دنیا کی سب سے بڑی ایس ایم ایس سروس شروع کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو گینز بک اف ورلڈ ریکارڈ کے نامزد کیاگیا ہے اور اس کی سروس کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے مانگ لی ہیں۔ ڈی پی آر الیکشن کمیشن الطاف خان نےپاک نیوز لائیو کو بتایا کہ آٹھ کروڑ تیس لاکھ سے زائد ووٹوں کی بلاتعطل ایس ایم ایس پر تصدیق کی وجہ سے الیکشن کمیشن کو گینیز بک اف ورلڈ ریکارڈ کے لئے شامل کیا گیا ہے، انھیں تفصیلات بھجوا رہے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن کانام گنیز بک اف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker