پاکستان

اسلام آباد:آج صدر کیخلاف احتجاج میں اپوزیشن متحد تھی، چوہدری نثار

اسلام آباد(بیوروچیف)  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آج اپوزیشن نے صدر کے خطاب کے دوران احتجاج میں یک جہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، خواہ وہ قومی اسمبلی میں ہوں یا سینیٹ میں، سب نے مل کر احتجاج کیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار آزاد میڈیا کو اسمبلی سے نکال دیا گیا، صدر کا بس چلے تو اسلام آباد سے تو کیا، ملک سے ہی باہر نکال دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری آنکھیں بھتہ خوری کے حوالے سے ڈرامہ کرنے والوں کو تلاش کر رہی تھیں، جو بعد میں اسی تنخواہ پر کام کرنے پر راضی ہو گئے، آج اس ملک کی بدحالی میں صدر کا ایک ایک اتحادی شامل ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میڈیا ن لیگ کو مورد الزام ٹہراتا ہے لیکن ن لیگ نے ہر قومی مسئلے میں دیوار کھڑی کی۔ آج اداروں کی بدحالی کا جو حال ہے، اس پر صدر کی تقریر پڑھ کر بہت حیرانی ہوئی، لگتا ایسا تھا کہ زرداری صاحب کسی اور پاکستان کا ذکر کر رہے تھے آج پاکستان کا مستقبل موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں غیر محفوظ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم خاموشی سے صدر کا خطاب سنتے تو پاکستان اور عوام کے ساتھ زیادتی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker