پاکستان

اسلام آباد:لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد (بیوروچیف) لیفٹیننٹ جنرل محمد ظہیر الاسلام نے ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ یہ عہدہ ان کے لیے پھولوں کی سیج ثابت نہیں ہوگا۔ انہیں متعدد چینلنجز کا سامنا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام احمد شجاع پاشا کی ریٹائرمنٹ کے بعد انٹر سروسز انٹیلیجنس بیورو کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔ ان کی تقرری کا اعلان وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کیا۔ راول پنڈی میں پیدا ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام  کی فوج اور آئی ایس آئی کے لیے طویل خدمات ہیں۔ وہ ماضی میں جی سی او مری تعینات رہ چکے ہیں۔ جب کہ خفیہ ادارے کا سربراہ مقرر ہونے سے پہلے وہ کور کمانڈر کراچی کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام ڈھائی برس تک جنرل احمد شجاع پاشا کی ماتحتی میں آئی ایس آئی میں بطور ڈائریکٹر جنرل انٹرنل ونگ کام کرچکے ہیں۔ اُس وقت وہ میجر جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔ انہیں صدر زرداری کی جانب سے مارچ دو ہزار نو میں ہلال امتیاز ملٹری کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ لیفٹننٹ جنرل محمد ظہیر الاسلام ایک ایسے وقت میں آئی ایس آئی کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں جب ادارے کو ایک دو نہیں متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔  دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنی فہم فراست کے ذریعے کس طرح ان چیلینجز سے نمٹتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  مشرف کے خلاف غداری کیس آرمی ایکٹ کے تحت چلانےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker