پاکستان

کوریا کے سابق آرمی چیف کی قیادت میں 30رکنی وفد 27اپریل کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گا ۔مشاہد حسین سید

اسلام آباد﴿پریس ریلز﴾: گندھار ا آرٹس اینڈ کلچر ایسویسی ایشن کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جہاں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے، گندھارا تہذیب ،ثقافت اور تاریخ کو اُجاگر کرنے کے لئے بنیادی اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے دنیا میں پاکستان کی بہتر شناخت اور ثقافتی ورثے کو متعارف کرانے میں مدد ملے گی ۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے کورین وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے قریبی تعلقات قائم ہیں اور انہوںنے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے اور گندھارا تہذیب کا مرکز ہیں ،دونوں ممالک کو مل کر اس تاریخی ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھانے ہوں گے اور گندھارا تہذیب کو محفوظ کرنے کے لئے ہماری ایسوسی ایشن نے ایک جامع منصوبہ مرتب کر لیا ہے جس کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے ۔ وفد نے مشاہد حسین سید اور گندھارا آرٹس اینڈ کلچر ایسویسی ایشن کی خدمات کو سراہا اور انہیں بتایا کہ کوریا کے سابق آرمی چیف کی قیادت میں 30رکنی اعلیٰ سطی وفد 27اپریل کو پاکستان کے دورے پر آئے گا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات شامل ہوں گی۔ وفد لاہور ، اسلام آباد اور پشاور کا دورہ کرے گا جبکہ تخت بھائی میں بدھ مت کی تاریخی مقام پر اجتماعی دعا کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہو گا جس سے پاکستان کی شناخت او ر ثقافتی ورثے کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا موقع ملے گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker