پاکستان

اسلام آباد:کراچی کے مزید 4 علاقوں میں جلد آپریشن کیا جائے گا: رحمن ملک

اسلام اباد(بیوروچیف) وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف  کراچی کے مزید 4 علاقوں میں جلد آپریشن کیا جائے گا نیشنل پولیس لائن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ لیاری میں آپریشن ناگزیر ہوگیا تھا ،لیاری میں آزاد بلوچستان کے نعرے لگ رہے تھے جو کسی صورت برداشت نہیں کئے جاسکتے۔بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کاروائی کےلئے رینجرز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہےایف سی بھی تعینات کی جارہی ہے۔ آئی جی سندھ کی درخواست پر چھ افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں  گے۔  انہوں نے کہاکہ وہ اپنے نصف فنڈز لیاری کی بہتری پر خرچ کریں گے۔ وزیرداخلہ نے تھانہ کورال سے 4 ملزموں کے فرار ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ ایس ایچ او کوفوری طورپر معطل کیا جائے۔اس سے قبل انہوں نے نیشل پولیس لائن میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی یادگاروں پر پھول چڑھائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker