پاکستانتازہ ترین

حکومت نے مرکزی بینک سے بائیس ارب چھتیس کروڑ روپے قرض لیا

اسلام آباد(بیوروچیف) سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران حکومت نے مرکزی بینک سے بائیس ارب چھتیس کروڑ روپے قرض لیا جبکہ اس دوران کمرشل بینکوں کو اکیس ارب باسٹھ کروڑ روپے واپس کیے۔ اس حساب کتاب کے بعد رواں مالی سال کے دوران اب تک بجٹ اخراجات کے لیے حکومتی قرضوں کا مجموعی حجم نو سو اکاون ارب اڑتالیس کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا۔ مرکزی بینک سے تین سو چوالیس ارب اٹھائیس کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں سے چھ سو سات ارب بیس کروڑ روپے قرض لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!