پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:ائیرپورٹ کی ٹوائلٹ سے نوٹوں بھرے بیگ برآمد

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹ) بے نظیرانٹرنیشل ایئرپورٹ اسلام آباد کے ٹوائیلٹ سے کسٹم حکام نے غیرملکی کرنسی سے بھرے بیگ کوقبضے میں لے لیا۔ گیارہ کروڑ روپےکی رقم دیکھتے ہی دیکھتے سات کروڑ ہوگئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بیگ میں مختلف ممالک کی گیارہ کروڑ کرنسی شمار کی گئی تاہم کسٹم حکام نے اعداد وشمار کی جمع تفریق میں فر ق ظاہر کرتے ہوئے اسے سات کروڑ مالیت کی کرنسی ظاہر کیا ہے۔ نوٹوں سے بھرے بیگ سے چارکروڑروپے کے مبینہ ردوبدل کی خفیہ تحیققات شروع کردی گئِی ہے، اس سلسلے میں ایئرپورٹ کے مختلف ایریاز کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ۔ برآمد کی گئی کرنسی میں برطانوی پائونڈ ،سعودی ریال،یورو ،دینار اوردیگرممالک کی کرنسی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  این آر او تھری کی بات کرنے والوں نے خود پرویز مشرف کو کندھوں پر بٹھایا، پرویز رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker