پاکستانتازہ ترین

بلوچستان کے معاملے پر قومی کانفرنس نے دس نکاتی قرارداد منظور کر لی

اسلام آباد(بیوروچیف) بلوچستان کے معاملے پر قومی کانفرنس نے دس نکاتی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد میں تمام فوجی آپریشن بند کرنے اور ایجنسیوں کے زیر حراست سیاسی قیدیوں اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  قرارداد میں کہا گیا کہ بلوچستان کا بحران سیاسی ہے، حل بھی سیاسی ہو، سپریم کورٹ کے ججز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے، جو نواب اکبر بگٹی اور بالاچ مری کے قتل کے محرکات کا تعین کرے، اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی کرے۔ قرارداد میں نواب اکبر بگٹی کیس میں اشتہاری قرار دیئے گئے سابق صدر پرویز مشرف کو واپس لانے، تمام عسکری اور پیراملٹری آپریشن بند کرنے، ایف سی اور فوج کو واپس بیرکوں میں بھیجنے ، عسکری گروپ کے لیڈرز کو مذاکرات کی دعوت دینے اور ایجنسیز کی زیر حراست سیاسی قیدیوں اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبائی خود مختاری پر عمل درآمد کیا جائے، اور جلاوطن بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کر کے انہیں انتخابی عمل کا حصہ بنایا جائے۔ قرارداد میں بلوچستان میں کشیدگی میں جاں بحق ہونے والوں کی فہرست مرتب کرنے اور تمام فرقوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے رہنماؤں کو اکٹھا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button