تازہ ترینعلاقائی

اسلام آباد:والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکرنویں جماعت کےطالبعلم کی خودکشی

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی دارلحکومت میں والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر نویں جماعت کے طالبعلم نے خودکشی کرلی۔ اسلام آباد ماڈل کالج میں زیرتعلیم نوجوان خورشید گذشتہ تین روز سے کالج نہیں جارہا تھا۔ اس دوران کالج میں ٹیسٹ ہورہے تھے۔ جب والد نے اس کے کالج نہ جانے کی وجہ دریافت کی تو وہ کوئی جواب نہ دے سکا جس پر نوجوان کے والد نے اس سے سرزنش کی۔ اس صورتحال میں خورشید نے کمرہ بند کرکے والد کے کے پستول کو سینے پر رکھ کر گولی مار لی اور موقع پر دم توڑ گیا۔ آواز سن کر جب گھر والے خورشید کے کمرے میں داخل ہوئے تو وہ مردہ حالت میں پڑا تھا۔ پولیس نے اطلاع پر اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال بھجوا دیا۔ مقتول کے والد نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ہے کہ بچے کا پوسٹ مارٹم نہ کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  مصائب کی یلغار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker