پاکستانتازہ ترین

میڈیا قومی دفاع، احتساب اورشفافیت کے فروغ میں مثبت کردارادا کررہا ہے۔ مشاہد حسین

اسلام آباد﴿پریس ریلیز﴾:سینیٹ کی دفاع اور دفاعی پیداوار کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ میڈیا اور پارلیمنٹ ملکی تحفظ اور قومی سلامتی کے مفادات کو فروغ دینے کی پہلی دفاعی لائن ہے ، میڈیا قومی دفاع، احتساب اور شفافیت کے فروغ میں مثبت اور فعال کردار ادا کررہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارلیمنٹ ہائوس میںدفاعی رپورٹرز فورم ‘ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری سینیٹ اور سینیٹ میں دفاع اور دفاعی پیدوار کمیٹی کے سیکرٹری امجد پرویز بھی موجود تھے۔دفاعی کمیٹی کی سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ انہوںنے سب سے پہلے گیاری سیکٹر کے شہیدوںکے خاندانوں کا دورہ کیا اور سوگواران کے یکجہتی کا اظہار کیا اور اس موقع پر آئی ایس پی آر کے تعاون کی تعریف بھی کی۔انہوںنے کہا کہ کمیٹی کی ویب سائٹ جلد شروع کی جائے اور سینیٹ میں دفاعی کمیٹی کی پہلی رپورٹ آئندہ ماہ پیش کی جائے گی ، دفاعی کمیٹی فوج اور سویلین کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی،سول فوجی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ، دفاعی امور میں جدید اور سڑیٹیجک سوچ کوشامل کیا جائے گا، انہوںنے کہا کہ سائبر جنگ ، پانی کا مسئلہ ،توانائی ، پاکستان مخالف پروپیگنڈہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسی غیر فوجی خطرات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔مشاہد حسین سید نے دفاعی رپورٹر فورم کو 13جون 2012کے کمیٹی اجلاس کے بارے میں بھی بتایا جس میں عوامی سماعت اور سرکاری بریفنگزکی منصوبہ بندی کی گئی ،عوامی سماعت میں ممتاز دفاعی پیشہ ور افراد اور ماہر ین کو مدعو کیا جائیگا، کمیٹی دفاع اور دفاعی پیداوار کی وزارت سے بھی بریفنگ لے گی اور سروسزہیڈ کو آرٹرز کا بھی دورہ کرے گی تا کہ سروسز چیف کے ساتھ بات چیت ہو اور دفاعی پالیسی کے متعلق تمام معلومات کو شفاف بنایا جا سکے ،دفاعی رپورٹر فورم کے ساتھ بات چیت کے دوران سینیٹر مشاہد حسین نے دفاعی پالیسی افغانستان، نیٹو سپلائی لائن او ر سول فوجی تعلقات سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے ۔انہوںنے کہا کہ دفاعی رپورٹنگ ورکشاپس اور بریفننگز کا اہتمام ایک باقاعدہ بنیاد پر میڈیا کے لئے بھی کیا جائے گا ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ میڈیا بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی منظر نامے میں پاکستان کے قومی مقاصد کو فروغ دینے میں مثبت کردارا دا کرتا رہے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی صورتحال کی مناسبت سے فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے لئے ہمیں بھرپور حکمت عملی کی ضرورت ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button