پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کو25جولائی تک جواب داخل کرانے کی مہلت

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستانی سپریم کورٹ نے این آر او عمل درآمد کیس کے فیصلے میں وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو 25جولائی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے، عدالت کا کہنا ہےکہ رپورٹ پیش نہ کرنے کی صورت میں عدالت کوئی بھی ایکشن لے سکتی ہے۔ این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں5 رکنی بنچ نے کی۔سماعت کے عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت قرار دے چکی ہے کہ وزیر اعظم کے پاس فیصلے پر عمل درآمد کے سوا کوئی چارہ نہیں، وزیر اعظم کو دوبارہ بغیر مشاورت خط لکھنے کی ہدایت کرتےہیں۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہےکہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کےلئے سمری کی ضرورت نہیں، وزیر اعظم ہر حال میں عدالتی فیصلے پر عمل کرنے کے پابند ہیں، دوبارہ بغیر سمری کےخط لکھنے کی ہدایت کرتےہیں۔ ایک موقع پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ذمہ دار بھی آرٹیکل248کا حوالہ دےکر بیان بازی کرتےہیں اگر کسی کو آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ چاہئے توعدالت میں پیش ہو۔

یہ بھی پڑھیں  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اوکاڑا کے زیراہتمام انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منایاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker