پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:عوام کی بے لوث خدمت کامشن جاری رکھیں گے،امتیازرانجھا

اسلام آباد﴿پ ر﴾ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری فنانس اوروزیر اعظم کے معاون خصوصی چوہدری امتیاز احمد رانجھا نے جمعہ کے روز مسلم لیگ ہائوس عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری ہدایات جاری کیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امتیاز رانجھانے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ، مسلم لیگ اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور جذباتی نعروں ،فیصلوں اور گٹھ جوڑ کی سیاست کی بجائے عوامی مسائل کے عملی حل کے لئے کوشاں ہے ،انہوںنے کہا کہ ہفتے میں تین وزرائ باقاعدگی سے مسلم لیگ ہائوس میں بیٹھا کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں آئندہ چند ہفتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔انہوںنے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیل کی مصنوعات کی میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے جس سے مہنگائی اور بے روزگاری جیسے گھمبیر مسائل کے حل کے لئے را ہ ہموار ہوجائے گی۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ آئندہ الیکشن میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر منافقانہ قوتوں کا بھر پور مقابلہ کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم لاہور پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker