پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے شیخ رشید سے ملاقات منسوخ کردی

اسلام آباد(بیوروچیف) تحریک انصاف اورعوامی مسلم لیگ کےسربراہان کےدرمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے شیخ رشید کو کسی بھی سیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار کی یقین دہانی سے انکار کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے عمران خان سے رابطہ کیا اور ملاقات کے لیے وقت مانگا، عمران خان نے جواب دیا کہ وہ پیر کی رات ان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید چاہتے تھے کہ ملاقات میں عمران خان انہیں یقین دہانی کرا دیں کہ وہ اپنی پسند کے تین حلقوں سے تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار ہوں گے تاہم عمران خان نے شیخ رشید کو فی الحال کسی بھی سیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار کی یقین دہانی کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آج ہونے والی ملاقات منسوخ  ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button