پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والے04ملزمان گرفتار

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾وفاقی پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والے04ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈیڑھ ہزار لیٹر سے زائد پٹرول برآمد کر لیا ہے۔جبکہ چوری و ناجائز اسلحہ و دیگر جرائم میں مبینہ طور پر ملوث 12ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 02پسٹل 30بور،ایک گن 12بور اور چوری شدہ مال برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ادھر سہالہ پولیس نے دوران سرچ آپریشن 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔وفاقی پولیس ترجمان کے مطابقپہلے واقعہ میں تھا نہ سہا لہ پولیس کو اطلا ع مو صول ہو ئی کہ سہا لہ با غا ں اور کہو ٹہ روڈ پر بغیر ا جا زت ڈیزل فروخت کیا جا تا ہے جس پر پو لیس ٹیم نے کا رروائی کر تے ہو ئے 4 ملزمان جن میں عامر شہزاد ،محمد مو سی ، مدثرحسین اورہا شم علی شا مل ہیں جو بغیر اجا زت تیل فروخت کر تے تھے کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1550لیٹر ڈیزل بر آمد کر کے ان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے گئے۔دوسری کاروائی میں سہالہ پولیس ٹیم نے تھا نہ سہا لہ کے ایر یا روات ، بھنگڑ یل ، ڈا ہو ک اعوان اور گر دو نو اح میں سر چ آ پر یشن10مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ۔ جبکہ ملزم مر سلین کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے پسٹل 30بو ر بر آمد کرلیا ۔انو سٹی گیشن ونگ کے تفتیشی افسر انسپکٹر مبا رک علی نے تھا نہ کو ر ال کے ایر یا میں قتل کے مقدمہ میں ملو ث گرفتار ملزم خر م شہزاد سے پسٹل 30بو ر معہ2روند بر آمد کرلیے۔ادھرتھا نہ بہا ر ہ کہو پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث7ملزمان محمد مطلو ب ، محمد شیراز ،غلا م حسین ، محمو د خا ن ، اخلا ق شاہ ، مزمل حسین ، ، شہبا ز حسین کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔جبکہ تھا نہ انڈسٹر یل ایر یاپولیس نے دوران گشت ملزم محمد عقیل سے 12بو ر گن معہ3کا ر تو س بر آمد کرلیے۔ تھا نہ کو ر ال پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزمان ریا ض اور فیصل کو گرفتا ر کرکے ان کے قبضہ سے ما ل مسر وقہ بر آمد کرلیا

یہ بھی پڑھیں  لاہور میں مزار اقبال پراعزازی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker