پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد(بیوروچیف) ملک بھر میں یوم دفاع روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ صبح کا آغاز دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کے لیے قرآن خوانی کی گئی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر ملکی سا لمیت اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ آج کے دن دفاع وطن کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء بالخصوص نشان حیدر پانے والے قوم کے سپوتوں کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جاتی ہے۔ صدر پاکستان اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں وطن کی سا لمیت اور استحکام کے لیے فوجی جوانوں کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کراچی میں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔ لاہورمیں گیریژن کمانڈر بریگیڈئیر مجاہد حسین نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔پنجاب رینجرز کے دستے نے سلامی پیش کی ۔اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لیے مساجد میں خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔بریگیڈئیر مجاہد حسین نے وزیٹر بک پر اپنے تاثرات قلمبند کئے۔اس موقع پر مزار پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ راولپنڈی میں نشان حیدر سوار محمد حسین شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔فیصل آباد میں جنگ ستمبرکے شہدا کے مزارات پرفاتحہ خوانی کی گئی جبکہ مزارات پر پھول بھی چڑھائے گئے

یہ بھی پڑھیں  بالائی علاقوں میں بارشیں،تربیلااور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد بڑھ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker