پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: امریکی سفارتخانہ کل بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف) کل بروز جمعہ یوم عشق رسول کے موقع پر امریکی سفارتخانہ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج احتجاج کے پیش نظراسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں مقررہ وقت سے پہلے پبلک ڈیلنگ ختم کر کے عملہ گھروں کو بھیج دیا گیا۔ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ امریکی سفارت خانے کے حکام کراچی،لاہور اور پشاور کے قونصل خانوں میں متعین امریکی سفارت کاروں کو اسلام آباد منتقل کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی سفارت خانے کی ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کل امریکی سفارت خانہ حکومتی چھٹی کا اعلان ہونے کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  وزارت داخلہ کا ایکشن، آئی جی اسلام آباد جان محمد کو وطن واپس بلا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker