پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:چودھری پرویزالٰہی سےکمبوڈیا کے نائب وزیراعظم ڈاکٹرسوک آن نےملاقات کی

اسلام آباد (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم ڈاکٹر سوک آن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید، پاکستان میں کمبوڈیا کے اعزازی قونصل جنرل چودھری سالک حسین، وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت محمد بشارت راجہ اور کمبوڈیا کی اہم کاروباری شخصیات اور حکومتی نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر سوک آن پاکستان کا دورہ کرنے والے کمبوڈیا کے پہلے نائب وزیراعظم جو چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی دعوت پر یہاں آئے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے ڈاکٹر سوک آن سے ملاقات اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کمبوڈیاایشیاء کی ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں، دونوں ممالک میں صنعتی، تقافتی اور اقتصادی تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں، ماضی میں دونوں ممالک میں تجارتی تعاون کے مواقع سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا۔ چودھری پرویزالٰہی نے ڈاکٹر سوک سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و تجارتی تعاون وسیع و مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا میں حال ہی میںآسیان کی سربراہی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں امریکی صدر باراک اوباما نے بھی شرکت کی، کانفرنس کا انعقاد علاقائی اور عالمی سطح پر کمبوڈیاکی بڑھتی ہوئی اقتصادی اہمیت کی غمازی کرتا ہے۔ڈاکٹر سوک آن نے کہاکہ وہ کمبوڈیا میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کی انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے دور کا انتہائی باریک بینی سے مشاہدہ کیا ہے جس سے کمبوڈیا خاطر خواہ رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ D-8 سربراہی کانفرنس ترقی پذیر ممالک کا ایک نمائندہ فورم ہے، پاکستا ن میں اس کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے شریک ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کے مزید مواقع ابھریں گے جن سے کمبوڈیا بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے، ہماری نظر میں انسانی جان سب سے مقدم ہے، ہم ہر قسم کی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے معصوم فلسطینی مسلمانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھیں  باڑہ میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ‘ 8 ہلاک‘ 2 گاڑیاں تباہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker