پاکستانتازہ ترین

نیوائیرنائٹ،اہم مقامات پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کرنےکی ہدایات

islamabadاسلام آباد(بیورو رپورٹ)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادبنیامین خان نے وفاقی دارالحکومت میں نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام اہم مقامات ، شاپنگ سنٹرز ، بڑی بڑی مارکیٹوں اور شہر کے دیگر مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ملکی موجودہ حالات کے پیشِ نظر غیر مہذبانہ حرکات سے گریز کر تے ہوئے ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت پیش کریں۔ پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادبنیامین خان کی خصوصی ہدایا ت پر ایس ایس پی اسلام آباد یا سین فاروق اور ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر معین مسعود نے نیوائیر نائٹ کے حوالے سے خصوصی سیکورٹی اور ٹریفک پلان جاری کر دیا جس کے پیش نظر شہربھر کے تمام اہم مقامات شاپنگ سنٹر ز مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی ہے اے ٹی ایس کمانڈوز کے دستے لیڈیز کمانڈوز تمام ڈی ایس پیز ، انسپکٹرز کو پٹرولنگ پر مامور کر دیا گیا تما م تھانہ جات کو اضافی نفری فراہم کر دی گئی ہے اور پا نچ سو سے زائد افسران وملازمین اپنے اپنے علاقے میں سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنا ئیں گے۔ تمام ایگلز ، فالکن اور ریسکیو کا عملہ اس طرح ٹریفک فلو کو بر قرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں جو موونگ پوزیشن میں رہیں گے جبکہ تمام اہم مقامات اور شاپنگ ایریاز میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک سٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ اس موقع پر ہلڑ بازی کر نے خطرناک ڈرائیونگ کرنے ون ویلنگ اور یسنگ لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چار سو سے زیادہ ملازمین کو زونل ڈی ایس پیز ،بیٹ انچارج کی سربراہی میں مختلف مقامات بشمول مری روڈ ،فیض آباد ،راول ڈیم روڈ پر تعینات کیا ہے تاکہ ون ویلنگ اور ریسنگ کرنے والو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکے اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کو آپریشنل پولیس بھی معاونت فراہم کرے گی ۔ایس ایس پی اسلام آباد یا سین فاروق کی ہدایات پر تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے ایریاز میں سخت پٹرولنگ کو یقینی بنائیں گے جبکہ بلیو ایریا ،سپر مارکیٹ،جناح سپر مارکیٹ ،کراچی کمپنی ،سیکٹرز ایف ٹین ،ایف الیون،فیض آباد،آبپارہ مارکیٹ، جی ٹین ، جی الیو ن ، آئی ٹین ،شکر پڑ یا ں میں بھی خصوصی نفری تعینات کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  قصور:مصالحتی کمیٹی کے ممبران کی تھانہ میں نگران کی حیثیت ہے،آرپی شیخوپورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker