پاکستانتازہ ترین

آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین کا لانگ مارچ میں شرکت سے انکار

islamabad-rainاسلام آباد (بیورو رپورٹ) آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین اور جماعت اہلسنت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت سے انکار کردیا ہے پیر نظام الدین جامی نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو علماء کی حمایت حاصل نہیں وہ صرف وزارت عظمیٰ کے چکر میں ہیں جماعت اہلسنت کے سیکرٹری جنرل علامہ ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری راتوں کو جاگ کر اﷲ اﷲ کریں ان کا ایجنڈا غیر ملکی ہے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین سید نظام الدین جامی نے طاہر القادری کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مریدوں پر زور دیا کہ وہ اس لانگ مارچ میں شرکت نہ کریں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو علماء کی تائید حاصل نہیں اور وہ صرف اپنی مرضی سے لانگ مارچ کررہے ہیں طاہر القادری کبھی کچھ کہتے ہیں کبھی کچھ ان کے بیانات میں تضاد ہے اور وہ ایک متنازعہ شخصیت ہیں سجاد نشین گولڑہ شریف نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری غیر ملکی طاقتوں کی ایماء پر ناموس رسالت کے معاملے پر بھی دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی سلامتی کی صورتحال کسی بھی لانگ مارچ کی متحمل نہیں ہوسکتی پیرجامی نے کہا کہ ان کا منشور سب سے پہلے اسلام اور پھر پاکستان ہے اور وہ کسی ایسے شخص کے لانگ مارچ میں شرکت نہیں کر سکتے جس کی خواہش صرف وزیراعظم بننا ہو انہوں نے کہاکہ کچھ دن پہلے اخبارات میں خبریں شائع ہوئی تھیں کہ سجادہ نشین گولڑہ شریف لانگ مارچ کے شرکاء کوکھانا دیں گے یہ خبر سراسر غلط ہے گولڑہ شریف کا لنگر ہر خاص و عام کیلئے کھلا ہے مگر لانگ مارچ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ اس موقع پر جماعت اہلسنت کے سیکرٹری جنرل علامہ ریاض حسین شاہ نے کہا کہ طاہر القادری غیر ملکی ایجنڈا لے کرپاکستان آئے انہوں نے اپنے پروگرام کے حوالے سے کسی عالم یا مذہبی جماعت سے مشاورت نہیں کی انہوں نے اپنے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لانگ مارچ سے دور رہیں علامہ ریاض حسین شاہ نے کہا کہ طاہر القادری راتوں کو جاگ کر اﷲ اﷲ کریں ان کیلئے یہی کافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:محکمہ ماحولیات کی پھر تیاں گھر کے باہر گندا پانی جمع ہونے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker