پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:محرم الحرام میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں، آئی جی

islamabad-rainاسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو موثر بنایا جائے ۔ افغان بستیوں،کچی آبادیوں ،اڈہ جات کی سرچنگ اور کومنگ کی جائے ،تمام ونگز آپس میں مکمل رابطہ رکھیں اور معلومات کا آپس میں تبادلہ کریں ۔تمام جلوس کو مکمل کور رکھا جائے ،چیکنگ بذریعہ واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کی جائے ۔لائٹس کو درست کروایا جائے ۔وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔مجالس اور جلوس میں وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے۔ امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کریں اوران کے ساتھ مکمل رابطہ رکھیں ۔جلوس کے اردگرد کسی مشکوک گاڑی ، شخص یا مشتبہ اشیاء کی موجودگی ہرگز نہیں ہونی چاہیے اور مجلس جلوس سے پارکنگ دور رکھی جائے ۔اسی طرح تمام مجالس اور جلوسوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے۔یہ باتیں آئی جی اسلام آبادسکندر حیات نے سنٹرل پولیس آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ جاری پر یس ریلیز کیمطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادکی زیر صدارت محرم لحرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں اے آئی جی آپریشنز اسلام آباد سلطان اعظم تیموری، اے آئی جی سپیشل برانچ وقار احمد چوہان ،ایس ایس پی اسلام آباد ڈاکٹر محمد رضوان ،قائم مقام ایس ایس پی ٹریفک عصمت اللہ جونیجو ،ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس، ایس پی سٹی مستنصر فیروز،ایس پی صدر جمیل احمد ہاشمی ،تمام ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اپنے اپنے ایریا میں افغان بستیوں،کچی آبادیوں ،اڈہ جات کی سرچنگ اور کومنگ کی جائے ،تمام ونگز آپس میں مکمل رابطہ رکھیں اورتمام معلومات کاآپس میں تبادلہ کریں گے ۔تمام جلوسوں کو مکمل کور رکھا جائے ،چیکنگ بذریعہ واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کی جائے ۔لائٹس کو درست کروایا جائے ۔وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔مجالس اور جلوس میں وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے۔ امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ مکمل رابطہ رکھیں ۔جلوس کے اردگرد کسی مشکوک گاڑی یا شخص کی موجودگی ہرگز نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈیوٹی نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے اس لئے تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز ہر جلوس کی نگرانی خود کریں گے۔اور کوشش کریں گے کہ تمام لوگ واک تھرو گیٹس کے ذریعے امام بارگاہ میں داخل ہوں لیڈیز کی چیکنگ لیڈیز پولیس کے ذریعے کی جائے گی ۔قائم مقام ایس ایس پی ٹریفک ،ٹریفک کا خاص خیا ل رکھیں گے تاکہ دوران جلوس ٹریفک میں کسی قسم کا کوئی خلل پیدا نہ ہو ۔جہاں جہاں سے جلوس گزرے اس ایریا میں لائٹس کامعقول انتظام ہونا چاہئے ۔حساس مقامات پر خصوصی کمانڈوز اور پولیس کے دستے تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پوری طرح چوکس رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے امن کمیٹی کے ممبران اور علمائے کرام کے ساتھ مکمل مشاورت رکھی جائے ۔جلوس کو رسوں سے مکمل کور رکھا جائے ۔جلوس کے روٹ میں آنے والی تمام گلیاں دونوں اطراف سے بند کی جائیں گی اور روٹ کے راستے میں آنے والی مساجد ،مذہبی عبادت گاہوں پر بھی ڈیوٹی لگائی جائے گی ۔اس کے علاوہ روٹ میں سی ڈی اے کے جو کچرا دان رکھے گئے ہوں ان کو ہٹایا جائے گا ۔گاڑیوں کی پارکنگ مجلس کی جگہ اور جلوس کے روٹ سے دور رکھی جائے گی ۔اور مجالس کے اردگرد اور روٹ پر جنگل ایریا کی جھاڑیوں کو صاف کروایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تما م پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں ڈکیتی،کار چوری اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان و اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور یہ ثابت کریں کہ تمام پولیس افسران عوام کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے پولیس افسران جو محکمے کی بدنامی بن رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائیں۔ایس ایس پی اسلام آباد ڈاکٹر محمد رضوان نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے متعلق آئی جی اسلام آباد کو تفصیلی بریف کیا ۔اسی طرح اے آئی جی سپیشل برانچ وقار احمد چوہان اور قائم مقام ایس ایس پی ٹریفک عصمت اللہ جونیجونے بھی محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔آخر میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد نے کہا کہ یہ مہینہ ہمارے لئے بہت اہم ہے اور آپ تمام افسران نہایت ہی محنت اور لگن سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور تما م تر توانائیاں صر ف کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے۔

یہ بھی پڑھیں  حلقہ پی پی 81جھنگ کی عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے سیاست کے میدان میں اترا ہوں، رائے تیمور حیات خان بھٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker