پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:پولیس نےکارچوری اور ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

islamabadاسلام آباد(بیورو رپورٹ) اسلام آباد پولیس نے کار چوری کے اقدام اور ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔جبکہ سپیشل چیکنگ کے دوران18موٹر سائیکلز،02 گاڑیاں بغیر کا غذات قبضہ پولیس میں لیں گئیں اور 03 گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ تما م پولیس افسران چیکنگ کو مزید مو ثر بنا ئیں جر ائم پیشہ عنا صر پر کڑ ی نظر رکھیں۔تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی اسلام آ باد محمد رضو ان نے اسلام آباد کے تمام زونل آفیسرز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سر چ آ پر یشن کر یں اورجرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ناکہ بندی پوائنٹس پر ڈیوٹی کو سخت کر یں اور شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کو مزید بڑھائیں ۔ان ہدایات کی روشنی میں تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کے محمد ریاض سب انسپکٹر نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث دو ملزمان اقدس شبیر سکنہ اے بلاک صادق آباد راولپنڈی اور محمد نواز عباسی سکنہ لورہ ایبٹ آبادحال کشمیر کالونی ڈھوک کالا خان راولپنڈی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک خنجراور ایک آہنی مکہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ملزمان نے مدعی مقدمہ مختار احمد سے موبائل فون اور نقدی چھین لی تھی۔ اسی طرح تھانہ گولڑہ پولیس کے منیر احمد سب انسپکٹر نے کار چوری کے اقدام میں ملوث ملزم محمد عمیر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ملزم کو تھانہ گولڑہ کے علاقہ سے کار چوری کرتے وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔جبکہ اسلام آ باد پولیس کے مختلف تھا نہ جا ت نے سپیشل چیکنگ کے دوران18موٹر سائیکلز،02 گاڑیوں بغیر کا غذات قبضہ پولیس میں لے لیں اور03 گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے تمام ایس ایچ اوزکی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے مزید کہا کہ تمام پولیس آفیسر ز اپنے متعلقہ علاقوں میں چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں گشت بڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button