پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس جاری

Nawazاسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس جاری ہے۔ دفاعی کمیٹی کی تشکیل نو کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی پہلی بار شرکت کررہے ہیں جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ، فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ، وزیر دفاع خواجہ آصف، سیکرٹری خارجہ سرتاج عزیز، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید اور سیکرٹریز بھی شریک تھے۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ملٹری آپریشن کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحال،دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے قومی سلامتی پالیسی، طالبان سے مذاکرات اور امن وامان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جارہا ہےاور  ملک کی سرحدی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جب کہ وزارت داخلہ کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق تیار کردہ مسودہ پر بھی غور کیا جارہا ہے اور اس کی منظوری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دہشت گردی فساد فی الارض!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker