پاکستان

توہین عدالت کیس،وزیراعظم گیلانی پرفردجرم عائد13فروری کوعدالت طلب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 13 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کے سات رکنی لارجر بنچ کے سامنے وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے اپنے دلائل مکمل کئے. وزیراعظم کے وکیل اعتزازاحسن کا کہنا ہے خط نہ لکھنے پروزیرقانون،لا ڈویژن اور اٹارنی جنرل نے ایک ہی رائے دی جس پر وزیراعظم نےعمل کیا۔ جب کہ عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کیلئے کئی بار ہدایات دی گئیں۔ کیا وزیراعظم لا ڈویژن کی رائے مسترد نہیں کرسکتےتھے۔ سپریم کورٹ کے سات رکنی لارجربینچ نے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ وزیراعظم کے وکیل اعتزازاحسن نے وزیراعظم کی جانب سے دلائل دیئے۔

یہ بھی پڑھیں  شاہ محمود قریشی سے کوئی اختلاف نہیں، جہانگیر ترین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker