پاکستان

اسلام آباد: مشائخ نے پاکستان بنانے میں اہم ترین کردار ادا کیا، چوہدری شجاعت

اسلام آباد﴿پریس ریلیز﴾ پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مشائخ نے پاکستان بنانے میں اہم ترین کردار ادا کیا اور صرف میں ہی نہیں بلکہ پوری مسلم لیگ ق مشائخ کو احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان مسلم لیگ ﴿ق﴾ اور مرکزی جمعیت مشائخ پاکستان کے درمیان انتخابی اتحاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے قائدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا کہ مرکزی جمعیت مشائخ پاکستان کے ساتھ اتحاد سے مسلم لیگ ق کی طاقت میں اضافہ ہو ا ہے اور پاکستان مسلم لیگ مرکزی جمعیت مشائخ پاکستان کے قائد پیر سید محمد مخدوم گیلانی اور ان کی جماعت کی مرکزی شوریٰ کے فیصلے کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے ۔ مرکزی جمعیت مشائخ کے چیئرمین پیر سید مخدوم گیلانی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ چونکہ پاکستان کی خالق جماعت ہے اور اس وقت پاکستان مسلم لیگ ق ہی قائد اعظم کی اصل وارث اور چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید افکار قائد کے نقیب ہیں ۔اس لئے ہم صرف اس الیکشن میں ہی نہیں بلکہ آئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ کے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے ۔ دریں اثنا مرکزی جمعیت مشائخ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر واجد مغل نے بھی اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویز الٰہی اور مشاہد حسین سید کی قیادت میں فکر قائد واقبال کی ترجمان اور استحکام پاکستان کی ضامن ہے اور جمعیت نے مشائخ عظام کو خانقاہوں سے نکال کر رسم شبیری ادا کرتے ہوئے پاکستان کے استحکام کے لئے مسلم لیگ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کا عہد کر لیا ہے ۔ مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر سید فقیر حسین بخاری جیسے ثابت قدم رہنے والے مسلم لیگییوں کی وجہ سے پاکستان سے محبت کا حق ادا کر ہی ہے ۔ وفاقی وزیر مملکت شیخ وقاص اکرم ،اورعلیم عادل شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker