Uncategorizedپاکستانتازہ ترین

شکیل آفریدی کے مستقبل کا فیصلہ عدالت کرے گی: دفتر خارجہ

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کا معاملہ عدالت میں ہے، امریکی درخواست پر شکیل آفریدی کی رہائی کا کوئی امکان نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تسنیم اسلم نے شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا امکان رد کیا اور کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور شکیل آفریدی کے مستقبل کا فیصلہ بھی عدالت ہی کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز سیکرٹری خارجہ اور بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی تھی جبکہ سرحد پر پاکستانی ٹرک روکنے کے معاملے پر بھارتی ڈپٹی قونصلر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ بھی دے دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی صورتحال پر نظر ہے، فروری میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 سے قبل سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کے سیکیورٹی اہلکاروںاورپولیس کےدرمیان جھڑپ

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker