پاکستان

اسلام آباد: ’افغان امن کیلئے وزیر اعظم آئندہ ہفتے قطر روانہ ہوں گے‘

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی افغان  امن کے سلسلے میں آئندہ ہفتے قطر روانہ ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی دورہ قطرہ کے دوران قطر کی حکومت سے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گری کے خلاف 10 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لئے یہ نہایت اہم موقع ہے۔امریکا اور طالبان سمیت تمام فریقین کو افغانستان میں امن قائم کرنے کےلئے پرامن طریقے سے بات چیت کرنی چاہئے تاکہ افغانستان سمیت خطے میں امن قائم ہوسکے۔ پاکستان دفترخارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے مقامی نجی ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دورہ قطرکی تصدیق کی اور کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور ہر اس عمل کی حمایت کی جائےگی جس سے افغان امن ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلزپارٹی بلوچستان نے اپنی صوبائی حکومت کو غیر آئینی قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker