پاکستانتازہ ترین

متنازعہ نشریات جیو اور جنگ گروپ کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ پروگرام نشر کرنے پر جیو اور جنگ گروپ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ سیشن کورٹ کے حکم پر توہین مذہب کی دفعات 295اے ،295سی اور 298اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے میں میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی، وینا ملک اور اسد بشیر خٹک و دیگر  کو نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ متنازعہ پروگرام نشر کرنے پر ایک شہری ارشد بٹ نے جیو گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جیو نے توہین آمیز پروگر ا نشر کرکے عوام کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ، درخواست گزار نے عدالت سے میر شکیل الرحمان ، ڈاکٹر شائستہ واحدی ، وینا ملک اور اسد خٹک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد پولیس کو میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی، وینا ملک اور اسد بشیر خٹک کے خلاف توہین مذہب کی دفعات 295اے ،295سی اور 298اے کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تھانہ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker