پاکستانتازہ ترین

فروغ تعلیم کیلئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

اسلام آباد(پ ر) فروغ تعلیم کیلئے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ پیرا کی پالیسیاں تعلیم دشمنی پر مبنی ہیں ۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ذوالفقار علی صدیقی ، ملک ابرار حسین ، اویس مصطفی اور طارق محمود نے ان خیالات کا اظہار المہرسکول کیمپس میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ فروغ تعلیم کیلئے نجی شعبہ کا کردار نہایت اہم ہے اس لیئے اس کی حوصلہ افزائی کی جائے مقررین نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی اتھارٹی ( پیرا) تعلیم مہنگی کر رہی ہے جس سے والدین پرنا قابل تلافی بوجھ پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے لاکھوں روپے رشوت دے کر رجسٹریشن حاصل نہیں کر سکتے ۔ حکومت راست اقدامات کرے۔ملک ابرار حسین نے پیرا کی پالیسیا ں حکومت کے مثبت تعلیمی اقدامات کے منافی اور تعلیم دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیرا کی طرف سے لاکھوں روپے رجسٹریشن فیس اور ایک سال کا رجسٹریشن دورانیہ کر دیا گیا ہے۔ مختلف محکموں سے این او سی لینے کیلئے رشوت دینا پڑتی ہے اس لیئے سکولوں کے لیئے رجسٹریشن لینا ممکن نہیں ہے ۔ تقریب میں سکول کے بچوں کو شاندار نتائج اور کا رکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ ز دیئے گئے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز ماہرین تعلیم ، کثیر تعداد میں والدین اور طلباء موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button