پاکستان

اسلام آباد:مہلت ختم:28ارکان اسمبلی کےمستقبل کا فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے حکومت کو نامکمل الیکشن کمیشن کے تحت ضمنی انتخابات جیتنے والے ارکان کو پارلیمانی توثیق کے لیے دی گئی ڈید لائن ختم ہو رہی ہے، دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج شام ہی ہو رہا ہے جس میں حکومت 20ویں آئینی ترمیم کے لیے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ عدالت عظمی کا 4 رکنی بینچ ووٹر لسٹوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ یہی بینچ ضمنی الیکشن جیتنے والے 28 اراکین پارلیمان کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ نامکمل الیکشن کمیشن کے تحت ہونے والے ضمنی انتخابات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔ عدالت نے انتخابات کی پارلیمانی توثیق کے لیے 6 فروری تک مہلت دی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ان 28 اراکین پارلیمان کی رکنیت معطل کرنے کی وارننگ دی تھی۔ دوسری جانب قومی سمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج شام 5 بجے ہو گا جس میں حکومت کی جانب سے 20 ویں آئینی ترمیم منظور کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ حکومت کو بل کی منظوری کے لئے اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی حمایت کی بھی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے بل کی حمایت کو غیر جانبدار الیکشن کمیشن اور نگران سیٹ اپ سے مشروط کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف کا پاک بھارت سرحد پر نکیال سیکٹر کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker