پاکستان

اسلام آباد: نوید قمر کا ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹر)  وفاقی وزیر پیٹرولیم نوید قمر نے سات فروری سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے ، اس سے قبل ایسی تاریخیں سابق وفاقی وزیر وزیر راجہ پرویز اشرف بھی دیتے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نوید قمر نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن لاسز میں کمی کی بدولت سات فروری سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے گی ، ان سے پہلے ان کے پیشرو راجہ پرویز اشرف بھی عوام کو ایسی ہی غلط تاریخوں سے بہلاتے رہے،حتٰی کہ انہیں وزارت سے ہی ہاتھ دھونا پڑے ۔ راجہ پرویز اشرف تو کئی تاریخیں دینے کے بعد خود تاریخ کا حصہ بن گئے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ نوید قمر کی نوید میں کتنی صداقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سشما سوراج آج وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker