پاکستان

اسلام آباد:رسول اکرم نے کبھی خود کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا،چیف جسٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ رسول اکرم نے کبھی خود کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا۔ سپریم کورٹ بار کے زیر اہتمام سیرت النّبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ،آپ کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں، بنیادی انسانی حقوق کے تمام قوانین حضورکے دور میں دیئے گئے، وہ نہ صرف پیغمبر بلکہ بہت بڑے قانون دان بھی تھے ، آج غلامی کے خاتمے اور مساوی حقوق کی بات کی جارہی ہے، یہ تمام قوانین 610ء میں پہلی مرتبہ حضور نے عرب معاشرے میں متعارف کروائے تھے اور اس سے نبی کریم کا بہتر نظام حکومت بھی ظاہر ہوتا ہے۔ نبی کریم  نے بطور قانون دان اصلاح پسند ، فلاسفر ، حکمراں کا کردار خوش اسلوبی سے نبھایا،انھوں نے اپنی زندگی اور تبلیغ میں اصولوں اور قانون کی پاس داری کا درس دیا۔ وہ نہ صرف معاشرے میں سیاسی و سماجی تبدیلیاں لائے بلکہ بنی نوع انسان کی سوچ میں انقلاب برپا کیا۔تقریب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسین آزاد، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  کیپیٹل ٹی وی کے ملازمین انتہائی مشکل میں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker