پاکستان

اسلام آباد: چین بہترین ہمسایہ ہے ، دوستی پر فخر ہے،چوہدری شجاعت حسین

سلام آباد﴿پریس ریلیز﴾ پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چین بہترین ہمسایہ ہے ، دوستی پر فخر ہے ۔ ہر مشکل گھڑی میں چینی حکومت اور عوام نے پاکستان کی بھر پور مدد کی ،ایسے اقدامات کی ضرورت ہے کہ جس سے دونوںممالک کے عوام کے درمیان محبت ،تہذیب ،ثقافت اور تعاون کی نئی راہیں کھل سکیں ۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کی دعوت پر آئے چینی صوبہ سنکیانگ کے نائب گورنرQIAOJIFUکے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔ عشائیہ میں چین کے سفیرلیو جیان ،پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ مشاہد حسین سید ،وفاقی وزیر غوث بخش مہر،اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر ساجد الرحمان، پارٹی کے نائب صدر زبیر خان ، ممبر قومی اسمبلی نوشین سعید ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک سمیت اراکین اسمبلی ،زندگی کے ہر شعبے کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چین سے دوستی تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے پاکستانی قومی کے لئے ایک خاص اہمیت رکھتی ہے اور چین ترقی یافتہ ممالک کے لئے ایک بہترین نمونے کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوںنے اس موقع پر پاک چین دوستی کے حوالے سے پاک چائنہ انسٹیٹیو ٹ کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انسٹیٹیوٹ کے اقدامات سے حکومتی سطح پرعوامی سطح تک دونوں ممالک میں بہترین تعلقات قائم کرنے میں مدد ملی ہے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے وفد کے اراکین کو تحائف بھی پیش کئے ۔ قبل ازیں جب چین کا اعلیٰ سطحی وفد گزشتہ روز ایئر پورٹ پہنچا تو پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ مشاہد حسین سید نے وفد کا استقبال کیا ۔قبل ازیںچین کا 22رکنی اعلیٰ سطحی وفد 5روزہ دورہ پر بدھ کے روز اسلام آباد پہنچ گیا، ایئر پورٹ پر پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ مشاہد حسین سید نے وفدکا استقبال کیا۔وفد کی قیادت سنکیانگ کے نائب گورنر QIAOJIFUکر رہے ہیں ۔ وفد میں صوبے سے تعلق رکھنے والی معروف ودانشور ،صحافی، تاجر،حکومتی عہدیداروں اور دیگر ممتاز شخصیات شامل ہیں ۔ وفد اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا۔چینی صوبے کے نائب گورنر نے اسلام آباد میں سعید بک بنک جناح سپر مارکیٹ میں پہلے چینی کتب کارنر کا افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی نائب گورنر نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔پاکستان ایک بہترین ہمسایہ ہے ،جس کی دوستی پر چینی قوم کو فخر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عوامی سطح پر رابطوں سے ودنوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات قائم کرنے میں مزید مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ چین کے دروازے پاکستانی عوام کے لئے کھلے ہیں ، ہر میدان میں ان کی راہنمائی اور معاونت کے لئے تیا رہیں ۔انہوںنے اسلام آباد میں چینی کتب کارنر کے قیام کو چینی ثقافت ،تاریخ اور تہذیب سمجھنے میں مدد ملے گی ۔ پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ مشاہد حسین سید نے کہا کہ چینی سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے ،اور آئندہ صدی میں ایشیائ اور چین کا کلیدی کردار ہو گا ۔ چین کی ثقافت تہذیب اور تاریخ کو جاننے کے لئے بک کارنر کا قیام ایک تاریخی حیثیت کا حامل ہے جس سے عوام کو چین کے بارے میں مزید آگاہی حاصل ہو گی ۔انہوںنے کہا کہ کتاب وہ واحد ذریعہ ہے جو ماضی اور حال کے بارے میں بہترین آگاہی فراہم کرتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ پاک چین دوستی کے حوالے پر ہر وہ اقدام کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  اردو کو بطورسرکاری زبان رائج نہ کرنے کے مقدمے میں وفاق کو جرمانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker