پاکستان

اسلام آباد:’انتخابی فہرستیں 23 فروری تک مکمل نہیں ہوسکتیں‘ ، چیف الیکشن کمیشن

سلام آباد: چیف الیکشن کمشنر پاکستان جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا نے کہا ہےکہ انتخابی فہرستیں 23 فروری تک مکمل نہیں ہوسکتیں۔ یادرہے سپریم کورٹ  نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا تھا کہ 23 فروری 2012ء تک ہر صورت  میں  انتخابی  فہر ستیں مکمل کریں  چاہے  اس کیلئے  کتنے ہی ہزار لوگوں کو لگانا پڑے۔ جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا نے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں اور الیکشن کمیشن کی آئینی حیثیت کا احترام کیا جائے، قانونی تقاضے پورے کئے بغیر انتخابی فہرستیں غیر آئینی ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی فہرستیں 23 فروری تک مکمل نہیں ہوسکتیں، تمام فہرستوں کام مئی کے آخری ہفتے تک پورا ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فہرستوں کی تیاری کے لئے ہم پر دباؤ نہ ڈالا جائے اگر دباؤ کے نتیجے میں کوئی غلطی ہوگئی تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزائوں پر عملدرآمد روکدیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker