پاکستان

اسلام آباد: ن لیگ کے زیر اہتمام توانائی کانفرنس 20 فروری کو ہو گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام 20 فروری کو اسلام آباد میں توانائی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس کی صدارت نواز شریف کریں گے۔ کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے ن لیگ کے سینئر نائب صدر سرتاج عزیز کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کیلئے قائم کیے گئے خصوصی ورکنگ گروپ کے کوآرڈی نیٹر عاصم خان نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ عاصم خان نے میڈیا کو بتایا کہ توانائی کانفرنس میں دنیا بھر سے 70 سے زائد ماہرین، ملک کے ممتازصنعت کار، محقق، ارکان پارلیمنٹ اور ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے میں توانائی کے شعبے میں کیے گئے اقدامات اور درپیش چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker