پاکستان

اسلام آباد:عمران خان کی ایم کیوایم سے انتخابی اتحاد کی تردید

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ان کی جماعت عام الیکشن میں کسی جماعت سے اتحاد کرے گی نہ ہی وہ مخلوط یا اتحادی حکومت کی حامی ہے ۔عمران خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ ایم کیوایم سے انتخابی اتحاد نہیں کیا جارہا ہے ، تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں اکیلے حصہ لے گی تاہم ممکن ہے کہ کسی ایک جماعت سے الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی جائے ، عمران خان نے کہاکہ ان کی جماعت الیکشن میں کامیابی کی صورت میں اکیلے حکومت بنائے گی اور اتحادی حکومت نہیں بنائے گی ، امریکی کانگریس میں بلوچستان کے حوالے سے قرار داد سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہاکہ یہ قابل مذمت ہے اور یہ قرارداد پاکستان کی سا لمیت کے خلاف بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker