پاکستان

اسلام آباد: افغانستان میں قرآن جلانے کے خلاف ن لیگ کی قرارداد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان مسلم لیگ ن نے نیٹو فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے افغانستان میں قرآن پاک جلائے جانے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔مسلم لیگ ن کے ارکان کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک جلائے جانے کے واقعہ سے پوری امت مسلمہ میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ نیٹو اور ایساف فورسز افغانستان میں فرسٹریشن کا شکار ہیں اور دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں اپنی ناکامی کی خفت مٹانے کے لیے اس طرح کی حرکات کر رہی ہیں۔ یہ غیر انسانی اور وحشیانہ ا قدام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔یہ ایوان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس واقعے کی مذمت کرے ا ور ملوث عناصر کو جنگی جرائم کے لیے انٹر نیشنل ٹربینول میں پیش کر کے ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے طلباء و طالبات کو پی ایچ ڈی لیول تک تعلیم کیلئے 100 فیصد سکالر شپ فراہم کر رہی ہے:عثمان بزدار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker