پاکستان

اسلام آباد:زرداری آج میانمر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: پاکستانی صدر آصف علی زرداری میانمر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر آج منگل کو روانہ ہوں گے۔
اسلام آباد میں ایوان صدر کے ترجمان نے بتایا کہ صدر اپنے دورے میں میانمر میں اپنے ہم منصب یو تھین سین سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ معاشی اور تجارتی تعلقات بالخصوص تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون وسیع کرنے پر غور کیا جائے گا۔ آصف علی زرداری میانمر کی نوبل انعام یافتہ جمہوریت پسند رہنما آن سان سوچی سے بھی ملیں گے۔ پاکستانی صدر اپنے دورے میں آخری مغل فرماں روا بہادر شاہ ظفر کے مزار پر بھی حاضری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  لاک ڈاؤن میں کون کون سے کاروبار کھلیں گے، فہرست جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker